ملتان ، 21 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کو اضافی فنڈز اور ادویات کی فراہمی کا ٹاسک دےدیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے طبی سہولیات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے جیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔
اجلاس میں محکمہ صحت اور جیل حکام کی طرف سے جیل ہسپتالوں کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ،سنٹرل و وومن جیل کے ہسپتالوں کے امور کی محکمہ صحت مانیٹرنگ کرے گا،جیل میں خواتین کو گائنی بچوں کی صحت ،علاج و معالجہ کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔