ملتان 01 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھونے ضلعی حکام کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا دورہ کیا ۔نپسکشن کی ڈپٹی کمشنر نے سٹریٹ لائٹس ،پیچ ورک اور سیوریج لائنوں کی فوری بحالی کا حکم دیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مبشرالرحمن ،ایکسین روڈز غلام نبی اور میونسپل کارپوریشن حکام بھی ہمراہ تھے ۔
وسیم حامد سندھو نے کہا لائسنس داران کے مسائل اور شکایات کا محرم الحرام سے قبل ازالہ کرینگے اور کہا ترقیاتی سکیموں کا مکمل آڈٹ کرکے شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور انہوں نے کہا میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل حکام لائیسنس داران کو مکمل سہولیات فراہم کریں اور کہا جلوس روٹس پر صفائی،سیوریج سمیت تجاوزات مسائل کا حل ترجیح ہے۔