ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا عوامی شکایات پر رجسٹری برانچ کا اچانک دورہ

19

ملتان،03 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نےعوامی شکایات پر رجسٹری برانچ کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن برانچ میں سروس ڈیلیوری اور عملے کی حاضری چیک کی اورعوام سے ملاقات کی اور رجسٹریشن بارے شکایات کا موقع پر ازالہ بھی کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے رجسٹریشن برانچ کے امور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا شہریوں کی پراپرٹی رجسٹریشن و ریکارڈ فراہمی بارے انتظامیہ سے کوئی شکایت قابل قبول نہیں اور کہا سب رجسٹرارز رجسٹری برانچ میں کاونٹرز بڑھا کر عوام کو فوری سروس فراہم کریں اور کہا رشوت ستانی اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کی شکایت ملی تو سخت احتساب ہوگا،رجسٹری برانچ کا کلچر تبدیل کرکے صحیح معنوں میں سروس سنٹر بنانا ترجیح ہے اور انہوں نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو رجسٹری برانچ کے معاملات فوری درست کرنے کی بھی ہدایت کی۔