ڈیرہ اللہ یار پولیس  موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کو ٹریس کرکے ایک ڈاکو کو گرفتار  کرلیا

22

ڈیرہ مراد جمالی  ۔ 25 جون (اے پی پی):ڈیرہ اللہ یار پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

 ایس ڈی پی او سرکل جھٹ پٹ داود خان کھوسہ نے پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار خدا بخش بگٹی اور پولیس ٹیم نے بھٹی کالونی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر متعدد موٹر سائیکلیں چھینی ہیں ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا ڈیرہ اللہ یار پولیس نے موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو بھی ٹریس کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد   کئےہیں ۔مقامی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیس علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔