کوئٹہ،03جون(اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی نے جامعہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات جن میں جامعہ کے انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(آئی ایم ایس) اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان نے اساتذہ و طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں طلباءوطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جائے اور طلباءو طالبات کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
جامعہ کے وائس چانسلر نےگورنرو چانسلر جامعہ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی۔











