گورنر خیبر پختونخوا کی نماز عیدالاضحی کی اپنے آبائی ضلع میں ادائیگی

22

پشاور،17جون(اے پی پی): گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نمازعیدالاضحی اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی۔گورنر نے عید نماز اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم سے ملحقہ گاؤں کوکار کی جامع مسجد میں ادا کی۔

رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی اور دیگر نے بھی گورنر کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعدگورنر نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔