گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کا جامعہ بلوچستان میں ریفیوجیز اسٹوڈنٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

21

 

کوئٹہ، 03 جون(اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے جامعہ کے نئے ریفیوجیز اسٹوڈنٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا،گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ریفیوجیز اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی، ریفیوجیز اسٹوڈنٹس نے گورنر بلوچستان کو آمد کے موقع خوش آمدید کہا اور بلوچستان یونیورسٹی میں تعلیمی امور مسائل سے آگاہ کیا۔