لاہور، 17 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید الاضحی کی نماز بادشاہی مسجد لاہورمیں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نماز عید کے بعد بادشاہی مسجد کے خطیب اور دوسرے لوگوں سے بھی عید ملے۔