گورنر پنجاب نے ایس او ایس چلڈرن ویلج لاہور کے رہائشی بچوں کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک عطیہ کردیا

85

لاہور، 26 جون(اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ڈائریکٹر ایس او ایس چلڈرن ویلج لاہور الماس بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منزہ شیخ نے ملاقات کی۔

 گورنر پنجاب نے ایس او ایس چلڈرن ویلج لاہور کے رہائشی بچوں کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ گورنر پنجاب نے گزشتہ دنوں عید الاضحیٰ کے دن  ایس او ایس چلڈرن ویلج لاہور کے دورے کے موقع پر 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گورنر پنجاپ نے اگلے سال ایس او ایس چلڈرن ویلج لاہور کے تین بچوں کو ایچی سن کالج میں سکالر شپ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  گورنر پنجاب نے ایس او ایس چلڈرن ویلج لاہور کے رہائشی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔