ہماری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کے حقوق کے ضامن بنیں اور  انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ

25

اسلام آباد، 14 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بروز جمعہ نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم بحال کر دی گئی ہے۔

ہیلتھ انشورنس سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے خوش اسلوبی سے کوششیں کیں اور حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے پوئے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شکوہ شکایت کی دادرسی کیلئے فورم ہونا چاہئے، جس کی قانون سازی میں آپ سب کی آراءشامل ہونی چاہئیں اور فیک نیوز کے خاتمے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کے حقوق کے ضامن بنیں اور  انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔