بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر،سولر پینلز کیلئے مراعات،نیا اے ڈی آر سسٹم خوش آئند ہیں: عاطف اکرام شیخ صدر ایف پی سی سی آئی

22

اسلام آباد، 14 جون (اے پی پی): عاطف اکرام شیخ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر،سولر پینلز کیلئے مراعات،نیا اے ڈی آر سسٹم خوش آئند ہیں۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام نے کہا کہ بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر کیلئے اقدامات اچھے ہیں۔ بجٹ میں سولر پینلز پر ٹیکس نہ لگانا ایف پی سی سی آئی کی تجاویز میں شامل تھا جسے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح نئے اے ڈی آر سسٹم سے ٹیکس تنازعات حال کرنے میں مدد ملے گی ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹرز کو نارمل ٹیکس رجیم میں لیکر جانے کی بجائے ایک فیصد کو بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کردیا جائے لیکن انہیں فائنل ٹیکس رجیم میں رکھا جائے ورنہ کرپشن کا ایک اور رستہ کھل جائے گا۔