اسلام آباد 24 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اس ایوان کے تقدس کے پیش نظر ہمیں عدم برداشت کے رویوں اور مخالفت برائے مخالفت کا کلچر ترک کرتے ہوئے تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے افہام و تفہیم سے اپنے معاملات کو طے کرنا چاہیے۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ صحافیوں کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر صحافی کو گھر کے لیے ایک پلاٹ دیا جائے جبکہ بجٹ کے موقع پر یہاں کام کرنے والے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو کم از کم پانچ اعزازیے دیئے جائیں۔