اسلام آباد ، 10 جولائی (اے پی پی):اسلام آباد میں بروز بدھ موسلا دھار بارش کے دوران ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہے،ایم سی آئی اور سی ڈی اے ٹیمز کی مدد سے نکاسی آب کا عمل جاری و ساری رہا۔شہر اقتدار میں بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہے اور ایم سی آئی اور سی ڈی اے ٹیمز کی مدد سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے مختلف نالوں کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے سینیٹیشن عملے کو نکاسی آب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہ پری مون سون اقدامات کی وجہ سے کسی مقام پر سیلابی صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی۔نالوں کی صفائیوں کی وجہ سے پانی کا بہاؤ روانی سے جاری ہے۔تمام اے سی اور مجسٹریٹس شاہراہوں پر موجود ہیں،شہر بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق روانی سے جاری ہے۔