اسلام آباد، 29 جولائی (اے پی پی):خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ،اسلام آباد،پنجاب،سندھ اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،سندھ،شما ل مشرقی بلو چستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مشر قی پنجاب،خطہ پو ٹھو ہار،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیالکوٹ( ایئرپورٹ 90، سٹی 15)، لا ہور (سٹی 55، ائر پو رٹ 18)، اسلام آباد ( گولڑہ 21، بوکرا 03، ایئرپورٹ 02 )،مری 15، گوجرانوالہ 11، اٹک، جہلم 03، منگلہ 02، راولپنڈی (کچہری ، شمس آباد01)، منڈی بہاؤالدین 01،خیبرپختونخوا: کاکول 40، مردان 04، کشمیر : مظفر آباد ( سٹی 21،ایئرپورٹ10)، کو ٹلی 14، بلوچستان:لسبیلہ 11 اور پنجگور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 47، چلاس، پنجگور اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔