اسلام آباد اور شمال مشرقی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

10

اسلام آباد، 31 جولائی (اے پی پی ): محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور شمال مشرقی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ،اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 گذشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران  کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ،سندھ، گلگت بلتستان میں اکثر مقا مات پر جبکہ بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباداورجنوب مشرقی بلوچستان میں بعض مقا مات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفرآباد(سٹی 79، ایئرپورٹ44 )، گڑھی دوپٹہ15، راولاکوٹ 03،خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 66،کاکول 35، مالم جبہ 26، چراٹ22،سیدو شریف 19، چترال 14، پٹن 13، کالام 10، دیر (بالائی05، زیریں02)، دروش 05، باچا خان (ایئر پورٹ)، میرکھانی، پشاور(ایئر پورٹ) 03، تخت بائی 02، پنجاب: مری 64، اسلام آباد (گولڑہ 52، سید پور24، زیرو پوائنٹ18، ایئرپورٹ11، بوکرا01)،لاہور(ایئر پورٹ) 16، اٹک 13، بہاولنگر 09، خانیوال، شیخوپورہ 04، ملتان(سٹی) 02، راولپنڈی( شمس آباد) 01، سندھ: کراچی (گڈاپ57، اورنگی ٹاؤن 36، سرجانی ٹاؤن28، نارتھ کراچی 21، گلشن معمار 17، ناظم آباد16، مسرور بیس14،قائد آباد، بن قاسم 13، کیماڑی 11، فیصل بیس 10،جناح ٹرمینل 07، کورنگی 06،ایم او ایس، یونیورسٹی روڈ 05،ڈی ایچ اے01)،تھر پارکر(چھاچرو 24، ڈہلی 23، اسلام کوٹ 21، نگر پارکر 09، ڈپلو 04، مٹھی 01)،شہید بینظیر آباد 17، ٹنڈو جام 10، بدین، لاڑکانہ 08، دادو 07، چھور 05، سکرنڈ 02، حیدر آباد(سٹی)، میر پور خاص، پڈعیدن، ٹھٹہ 01، گلگت بلتستان: چلاس 06، گلگت05، گوپس04،بلوچستان: لسبیلہ05 اورخضدار میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق  نوکنڈی 45، خیرپور 43، بہاولنگر، رحیم یار خان اور روہڑی 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔