اوکاڑہ؛ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا کا لیونگ سٹونز چرچ کا دورہ

28

اوکاڑہ،21 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر اقلیتی امور انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے  لیونگ سٹونز چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ چوہدری کمشنر ضیا اللہ، پاسٹر سمیول وقاص سمیت دیگر پاسٹرز و چرچ انتظامیہ، میڈیا نمائندگان اور کرسچن کمیونٹی بھی موجود تھی۔

 صوبائی وزیر نے لیونگ سٹونز چرچ کے انتظامات کی تعریف کی اور چرچ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اقلیتیں پاکستان کے سر کا تاج ہیں، حکومتِ پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع کے گرجا گھروں کے دوروں کا مقصد مسیحی برادی کے مسائل کی سنوائی اور انکا حل ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی امور کی ترقی و ترویج کے لیے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ سازی میں اقلیتوں کا انتہائی اہم کردار ہے ،مسیحی برادری حصول علم سے محنت کر کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے۔