بزنس فسیلیٹیشن سنٹر سیالکوٹ میں کاروباری برادری کو ایک ہی چھت تلےبہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؛محمد  عمر فاروق

11

سیالکوٹ، 26 جولائی (اے پی پی): جوائنٹ ڈائریکٹرپنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)محمد  عمر فاروق نے کہا ہے کہ بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی) سیالکوٹ میں بالخصوص کاروباری برادری اور بالعموم تمام لوگوں کو ایک ہی چھت تلےبہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)سیالکوٹ کے دورہ کا موقع پر قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)سیالکوٹ بہت اچھا کام کر رہا ہے اور اس کے مینجر سید حیدر منیر اس سنٹر کو  بہت اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بی ایف سی سیالکوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو مستقبل میں اس سے بھی بہتر کیا جائے گا۔

 محمد عمر فاروق نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بھی کام کر رہا ہے اور مستقبل میں عوام کی اس سے بھی بہتر انداز میں خدمت کو جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں بزنس فیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)سیالکوٹ آمد پر  مینجر  بی ایف سی سید حیدر منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا اور  ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ مینجر بی ایف سی سیالکوٹ سید حیدر منیر نے جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی محمد عمرفاروق کو  بی ایف سی سے متعلق بریفنگ  بھی دی  اور  پھر بی ایف  سی سیالکوٹ کا ایک جامع دورہ بھی کرایاگیا۔اس کے بعد بی ایف سی سی آر ایم سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بی ایف سی کی سروس ڈیلیوری میں بہتری کے حوالے سے ماہر جوائنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے مکمل تجاویز پیش کی گئیں۔