بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بلال مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان کی تاجربرادری کی ملاقات

16

کوئٹہ،05 جولائی (اے پی پی)؛ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بلال مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان کی کاروباری برادری کی شخصیات کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کے صدر ولی محمد اور پاک ایران چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اسد خان نورزئی نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور پی پی پی بلوچستان کے صدر بھی موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کی تاجر برادری نے صوبے میں کاروباری افراد کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔

 ملاقات میں بلوچستان کی تاجر برادری کے درمیان معدنیات کی برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی تاجر برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کیں۔