بھکر؛ ڈی پی او کا 06 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

41

بھکر،13 جولائی (اے پی پی): ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک  کا 06 محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے بھکرسٹی کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 یوم عاشور قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی بڑے جلوسوں کا انعقاد شروع ہو گیاہے۔ کئی گھنٹے مسلسل جاری رہنے والے ان جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں پرسہ داران شریک ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں بھکر سٹی میں 06 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس نکا لا گیا۔ جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او بھکر نے سٹی بھکر کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل اسد عباس خان  اور ایس ایچ او سٹی بھکر ملک عامر شہزاد نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی پی او بھکر نے لائسنسداران جلوس سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے استفسار کیا۔ ڈی پی او بھکر نے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ملحقہ رستوں اور گلیوں کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاران سے بات چیت کی، بہترین انتظامات اور مستعد ڈیوٹی کی انجام دہی پر افسران و اہلکاران کو شاباش دی گئی۔

ڈی پی او نے  امن و امان کے قیام کیلئے منتظمین جلوس ،صدر انجمن تاجران،  ممبر کور امن کمیٹی سے بھی ملاقات کی۔ ڈی پی او بھکر تمام سماجی شخصیات سے ملے اور امن عامہ کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔