کراچی، 13 جولائی (اے پی پی ): گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں جسٹس محمد شفیع صدیقی سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔