سرگودھا: ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد

15

سرگودھا ۔5 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن فرحان اسلم نے تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے رپورٹ لی۔شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں.تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔