سینئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ  حلف اٹھا لیا

27

کوئٹہ۔ 02 جولائی (اے پی پی):عدالت عالیہ بلوچستان کے سینیئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس ،بلوچستان ہائیکورٹ   عہدے کا حلف اٹھا لیا۔   ایک سادہ اور پروقار تقریب میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے بطور قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا حلف لیا۔اس موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ کے دیگر معزز ججز اور وکلا ء کی کثیر تعداد  موجود تھی۔