صحبت پور، 14 جولائی (اے پی پی):7 محرم الحرام کا روایتی جلوس سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں ضلع نصیر آباد سے ضلع صحبت میں داخل ہو گیا ،113 پولیس ملازمین سمیت سپیشل برانچ کے عملے نے سیکیورٹی، سرچنگ اور سویپنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔
اس موقع پر ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی نے کہا کہ جلوس کی حفاظت کے لئے فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کو چوکس رکھا گیا اور ضلع میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور بھائی چارہ و محبت کو قائم و دائم رکھیں۔محرم الحرام ہمیں تلقین کرتاہے کہ ہم ایک ہیں اور ہمارا دین مذہب ایک ہے اور تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ، ای ڈی پی او/ ڈی ایس پی صحبت پور عابد علی بگٹی اور ایس ایچ او شہید ملک محمد علی بشیر احمد گھنیہ بھی موجود ہیں۔