صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ  کی زیرصدارت اجلاس،سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا جائزہ لیاگیا

15

لاہور،30جولائی  (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام پر ہونے والی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور پروگرام پر اب تک کی ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے آغاز سے قبل جاری سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے۔فیلڈ افسران جانفشانی اور لگن سے کام کریں اور ای ٹینڈرنگ کے زریعے شفافیت سے کام کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اجلاس میں چیف انجینئرز کو ہدایات دیں کہ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کو بہتر کوالٹی و تیزی سے مکمل کیا جائے لیکن میٹریل کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ محکمہ میں شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی وزیر نے ای پروکیورمنٹ پر سختی سے عمل درآمدکرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکریٹری موسی رضا، چیف انجینئرز، ایکسیئن اور ایس ایز و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔