قصور؛ کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ایک جھلس گیا

27

قصور، 21 جولائی (اے پی پی):قصور میں دھاتی ڈور کے  کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بستی لال شاہ میں کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور 11 کے وی تاروں سے چھو جانے سے محنت کش کا بیٹا 16 سالہ  محمد ریحان کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوست جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔لوگوں نے ریحان کو روایتی طور پر مٹی میں دبایا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اورمحنت کش کے بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت کیا۔