قصورمیں یوم عاشورکا جلوس مرکزی امام بارگاہ سادات منزل سے برآمد

16

 

قصور،17جولائی(اے پی پی): ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی مجالس کا انعقاد کیاجارہاہے،تعزیے اورعلم کے جلوس برآمدہورہے ہیں، قصورمیں یوم عاشورکا جلوس مرکزی امام بارگاہ سادات منزل قصور سے برآمد ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں،ضلع قصورمیں 2500سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں،جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹربھی کیاجارہاہے۔

اس موقع پرلائسنس ہولڈر مرکزی امام بارگاہ سادات منزل قصورسید وسیم اقدس شمسی نے “ا ے پی پی”سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ قصورمیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرکیاجارہاہے جس پر ہم کمشنرلاہور،آرپی اوشیخوپورہ ریجن،ڈپٹی کمشنرقصوراورڈی پی اوقصورکے تہہ دل سے شکر گزارہیں۔انہوں نے بتایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا مشن درس ِکربلا،قربانی اور انسانیت ہے اورہم بالکل اس پر کاربندہے،ہم بھائی چارے،رواداری اورپیارومحبت تمام مسالک میں درس دے رہے ہیں اورتبلیغ یہی کر رہے ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے مشن پرہی ہمیں چلناچاہیے اورجوانہوں نے ہمیں تعلیمات دی ہیں اس پر عملدرآمدکرناچاہیے۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن)قصورکے رکن قومی اسمبلی میاں سعدوسیم شیخ نے بھی “اے پی پی”سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ حق اور سچ جس عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دی گئی تھیں اُس عظیم مقصد کو ہم ہمیشہ قائم و دائم رکھے،باطل کوباطل کے آگے ڈٹ جاناہی حسینیت ہے،آج کے دن پیغام بھی یہی ہے کہ حق اورسچ کے ساتھ کھڑے ہوں اورباطل کو ختم کریں یہی میرا پیغام ہے۔