لاہور؛صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر سے سیکرٹری لیبر نعیم غوث کی ملاقات

15

لاہور،9جولائی(اے پی پی):صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر سے سیکرٹری لیبر نعیم غوث  نے  منگل  کو یہاں ان کے چیمبر میں ملاقات  کی ۔ملاقات میں لیبر اور منسلک ڈیپارٹمنٹس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اور مستقبل کے منصوبہ جات بارے تفصیلی بات چیت کی گئی۔سیکرٹری لیبر  نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے اور محکمہ میں جاری ڈیجیٹائزیشن کے منصوبہ جات بارے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے مزید منصوبہ جات شروع کئے جائیں گے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہر وہ اقدامات اٹھائیں جائیں گے جس سے مزدوروں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے،مزدور رہنماوں کی مشاورت سے مزدوروں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لیبر ڈیپارٹمنٹ میں ڈیجیٹائزیشن کے منصوبہ جات شروع کریں گے۔