لاہور 3جولائی،( اے پی پی ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے سکول آف ڈیزائن اہنڈ ٹیکسٹائل یوایم ٹی کے زیر اہتمام نمائش کا افتتاح کیاایوان قائداعظم میں منعقدہ نمائش میں طلبہ و طالبات نے 170سٹالز لگائے۔صوبائی وزیر نے سٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء کے تخلیقی کام کو سراہا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ بہت باصلاحیت ہیں انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،طلباء کے انڈسٹری کے ساتھ روابط بڑھانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے اور اس سیکٹر کے ساتھ ہزاروں لوگوں کاروزگاروابستہ ہےحکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لئے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنا رہی ہےساڑھے 600ایکڑ رقبے پر بننے والا گارمنٹ سٹی سولر انرجی پر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگے
متعدد غیر ملکی سولر کمپنیوں سے مفید بات چیت ہوئی ہےاگلے 2بڑے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس نقدآور فصل ہے اس کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہےکاٹن سیڈ. پر پابندی اور کاٹن جنرز پر ٹیکسز کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کرونگا۔سپیشل اکنامک زونزز میں
سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہےایک دفعہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو بھی اب سولر انرجی کی طرف آنا ہوگاجب تک کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، چھوٹے ڈیمز بنانے پر توجہ دینا ہوگی ملک وسائل کی دولت سے مالا مال ہےہرادارہ محنت سے کام کرے تو ملک کو کسی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر ملک اپنے معاملات خود دیکھ سکتا ہے، کسی دوسرے ملک کو مداخلت کی ضرورت نہیں، ریکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر ممتاز حسین، ڈاکٹر مدٹر عباس اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔