ملتان ، 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی مثالی صورتحال ہے عزاداروں اور لائیسنس داران کی سہولت کے لیے تمام اقدامات مکمل کئے گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 7 محرم الحرام کے جلوسوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شرپسندی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی ریڈ رکھی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق اور سی ای او کارپوریشن نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس سکیورٹی اور دیگر انتظامات کی انسپکشن کی۔انہوں نے عزاداروں سے بھی ملاقات کی۔