ملتان؛ عالمی یوم ہیپاٹائٹس پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

24

ملتان، 27 جولائی (اے پی پی ):نشتر ہسپتال ملتان شعبہ معدہ جگر کے زیر اہتمام عالمی  یوم  ہیپاٹائٹس کہ موقع پر اگاہی واک اور سیمینار  کا انعقاد  کیا گیا جس میں نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹرز نرسز  اور پیرامیڈیکل اور الائیڈ ہیلٹھ سٹاف نے بھر پور شرکت کی ۔

سیمینارسے سربراہ شعبہ معدہ جگر نشتر  ہسپتال ملتان ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسرعباس  زیدی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہریار کانجو نے خطاب کیا اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ،تشخیص اور علاج کے بارے میں لیکچر دیا گیا۔

نشتر ہسپتال شعبہ معدہ جگر کے اسسٹنٹ پروفیسسر ڈاکٹر محمد الیاس سانواں اور سینئر رجسڑارز ڈاکٹر زبیر ملغانی ،ڈاکٹر قاسم عمر ،ڈاکٹر ثناء عظمت ،ڈاکٹر وقاص بیگ اور ڈاکٹر فیصل عزیز بھی شریک تھے۔سیمینار کے بعد ہیپاٹائٹس آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جو کہ حیات ظفر ایڈیٹوریم سے شروع ہو کر گیٹ نمبر پانچ پر اختتام پزیر ہوئی۔