میرپورخاص؛ روٹری کلب اور پاک گرین فاؤنذیشن کیجانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

17

میرپورخاص،27جولائی (اے پی پی):روٹری کلب میرپورخاص سینٹرل کی جانب سے پاک گرین فاؤنذیشن کے تعاون سے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس ( پی سی بی گراؤنڈ ) میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اور پودے لگائے گئے۔

مئیر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری ، اسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مس ارم ، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی حسن چانڈیو منصور چیمہ ، پاک گرین فاؤنڈ یشن کے محمد نواز خان ، روٹری کلب کے عہدیداروں صدر علی حسن نون، محمد بخش کپری ، محمد رفیق لغاری ، ڈاکٹر نظیر ڈیتھو ، پروفیسر رفیق خان ، مریم زاہد ، پریم کمار  ، شہزادو ملک ،  ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی ،  نزاکت میرجت ، گہرام بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد صہیب ، کیمیسٹ  شاہد الرحمن ، عبدالعزیز ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واسدیو ، واحد حسین پہلوانی سپروائيزر ناصر بلوچ ، روٹری کلب ممبران عبدالحفیظ خاصخیلی، ڈاکٹر منٹھار تھیبو ، شاہ بیگ مری اور دیگر نے شجرکاری کے تحت پودے لگائے۔

 اس موقع پر مئیر عبدالرؤف غوری اور دیگر مقررین نے کہا کہ پودے قدرتی ماحول کو خوشگوار اور  بہتر بنانے میں موئثر کردار ادا کرتے ہیں، موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہم پر سب سے زیادہ ہورہا ہے۔ گرمی، حبس، سیلابی صورت حال وغیرہ يہ سب ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہاہے ہے اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے حصے کا پودہ لگا کر ماحول کو بہتر اور خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 مقررین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کے دوران لگائے گئے پودوں کو حفاظت کرنا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے تاکہ یہ پودے پھل پھول کر بڑے تناور درخت بنیں اور ماحولیات کو بہتر بنانے میں بھی موئثر کردار ادا کر سکیں۔

بعد ازاں گوٹھ اللہ بخش مری میں روٹری کلب آف میرپورخاص سینٹرل کے رواں سال  کا پہلا تعارفی اجلاس صدر علی حسن نون کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سال بھر کی پلاننگ جس میں شجرکاری مہم ، اسکولز میں گرین کلبس کا قیام ، پینے کے صاف پانی پر کام اور بارش متاثرین کے لیے ماڈل ویلیج کا قیام و دیگر منصوبوں پر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔

 ممبران و معززین شہر نے صدر علی حسن نون ، سیکرٹری رفیق احمد خان اور خزانچی نظیر دیٹھو کو مبارکباد کے طور پر پھول اجرک و تحائف پیش کیے۔