لاہور،11 جولائی (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جام پور کے کالج کی طالبہ کو سب سے پہلے ای۔ بائیک کی علامتی چابی دیکر چیف منسٹر یوتھ ا ینیشیٹو، ای بائیک پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے وہیکل انسپکشن رجیم برائے پرائیویٹ وہیکل پراجیکٹ کا آغاز کیا اور نواوا موبلائزرز کمپنی کو پنجاب میں پہلے ای لوڈر رکشہ منیو فیکچرنگ لائسنس بھی دیا۔ وزیر علی مریم نوازشریف نے ای بائیک لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعدد بڑے اعلانات کیے۔
وزیر اعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر ای بائیک پراجیکٹ فیز ٹو، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے اور والدین کی شفقت سے محروم طلبہ کو بھی بائیکس دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے طلبہ کے لئے 25ارب روپے کے خصوصی سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے جلد اجرا ءاور پنجاب گو گرین ویژن کے تحت بتدریج الیکٹراک ٹرانسپورٹ پر منتقلی کے اعلانات کیے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے اپنے خطاب میں دوسرے صوبے کو بھی پنجاب کی تقلید میں طلبہ کے لئے ای بائیک پراجیکٹ شروع کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ آج اس پراجیکٹ سے ای بائیکس کاآغاز کیا ہے اگلے فیز میں تعداد مزید بڑھائیں گے۔