وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت 2027-28 کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کے حوالے سے اجلاس

9

اسلام آباد، 15 جولائی (اے پی پی):  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹیرف کو درست کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد 2027-28 تک 60 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنا ہے۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کام کی پیچیدگی اور وسیع گنجائش کے تحت اس عمل کو تیز کرنے کے لیے تین ذیلی کمیٹیاں قائم کیں جو مرکزی کمیٹی کو تفصیلی سفارشات فراہم کریں گی۔وزیر تجارت نے اس موضوع کی تکنیکی نوعیت اور اس کے ساتھ جامع مشاورت کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد تین سال کے عرصے میں ایکسپورٹس کو 60 بلین ڈالڑ تک لے کے جانا ہے۔

اجلاس میں صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور وزیر مملکت برائے خزانہ، محصولات اور بجلی علی پرویز ملک نے وزیر تجارت کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔