پشاور، 8 جولائی(اے پی پی):چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہوئی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا صوبے کی سیاسی، معاشی، اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کا گورنر ہاؤس آمد پر خیرمقدم کیا اور انہیں ایک سونئیر پیش کیا۔گورنر فیصل کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کے اس دورہ کو خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اہمیت کا حامل قرار دیا۔