رحیم یار خان۔ 04 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز نے دریائے سندھ کا دورہ کیا۔انہوں نے موضع نبی شاہ تحصیل صادق آباد میں جاری کٹائو کا جائزہ لیااورکٹائو سے متاثر ہونے والے بند پر محکمہ انہار کی جانب سے جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد ، ایکسین انہار حافظ اظہار الحق نے انہیں بریفنگ دی۔دریائے سندھ آر ڈی 467 سے 469 اور آر ڈی 471 سے 475 میں کٹائو جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا دریا کنارے آباد مکینوں و املاک کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے دریائی پشتوں کو مظبوط کیا جا رہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ محکمہ انہار کو دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریائے سندھ کے تمام حساس پشتوں کی مانیٹرنگ اور بند کو مظبوط بنانے کا کام جاری ہے۔