ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا شہر کا تفصیلی دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

15

 سیالکوٹ،24جولائی  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ  محمد ذوالقرنین نے بدھ کو سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی ری ماڈلنگ اور ری ڈیزائننگ کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا اور منصوبوں میں معیار کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبے پائیدار ثابت ہو اور عوام الناس عرصہ دراز تک اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کشمیر روڈ کی گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور پی ایچ اے کے مقامی حکام گھاس  کی کٹائی اور شجرکاری کی بابت ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیرت سٹیڈی سنٹر سیالکوٹ کینٹ کا بھی دورہ کیا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺکی سیرت طیبہ پر کتب کا معائنہ کیا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے  کے لئے  بنیادی انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کی  “مریم کی دستک ” ایپ پر رجسٹریشن کی بابت آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دستک ڈور اسٹیپ  سروسز کیلئے  ڈاکومنٹس ایٹ ہوم سروس کیلئے رجسٹرڈ فیسیلیٹیٹر  کو فی سروس 950 روپے  اجرت دی جائے گی۔

 ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں چیف منسٹر کی ہدایات کے مطابق ڈیلی ریویو کیا جارہا ہے۔