ملتان،05 جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا نوٹس،ایل پی جی ری فلنگ اور بلیک میں فروخت کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے 15 یونٹس و دوکانات کو سربمہر کردیا،اور بھاری جرمانے بھی کیے اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے غیر قانونی ایل پی جی کے پلانٹس اور سلنڈر قبضے میں لے لئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والے ایل پی جی سلنڈرز کی ری فلنگ نہیں ہونے دیں گے اور کہا ایل پی جی کے سرکاری ریٹس کی مکمل ایس او پیز کے ذریعے خرید و فروخت یقینی بنائیں گے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایل پی جی کی قیمتیں چیک کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔