کمشنر لاہور کا محکمہ داخلہ پنجاب میں محرم الحرام کیلئے قائم مرکزی کنٹرول سینٹر کا دورہ، آپریشن کا جائزہ

19

لاہور، 14 جولائی (اے پی پی): کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور میں محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول سنٹرز کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کنٹرول سنٹر میں تمام اضلاع سے ان لائن مانیٹرنگ فیڈ لی جارہی ہے،ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، محکمہ داخلہ پنجاب کنٹرول روم میں تمام محکموں کے فوکل پرسنز چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ  کے بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کو موثر بنایا گیا ہے۔لاہور کے مرکزی کنٹرول  و مانیٹرنگ سنٹر میں بھی تمام محکمے عاشورہ کے اختتام تک مسلسل کام کرینگے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ کنٹرول روم سے  روٹس پر نکاسی آب آپریشن کیلیے بھی مانیٹرنگ میکانزم موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی۔ میونسپل و مانیٹرنگ انتظامات کو ہدایات اور ایس اوپیز کیمطابق یقینی بنایا ہے ۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔