اسلام آباد،04 جولائی(اے پی پی):جلد کی حفاظت اور جسمانی نگہداشت کے لیے کیمیکل فری اور ٹاکسن سے پاک آرگینک اشیاء کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ان اشیاء میں میک اپ سے لے کر صابن، شیمپو، سکن کیئر اور دیگر پروڈکٹس شامل ہیں جن سے جلد پر کوئی مضر اثرات نہیں پڑتے اور حساس جلد والے افراد بھی ان کو استعمال کر سکتے ہیں جبکہ ان کی پیکنگ بھی ماحول دوست اور پلاسٹک فری رکھی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں آرگینک مارکیٹ میں نام بنانے والی رومانہ فرید کے مطابق، گھروں میں بنائی گئی روایتی جڑی بوٹیوں کی اشیاء کا رجحان لوگوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ان کی قیمت بھی مناسب ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنی جلد اور بالوں کی نوعیت کے حساب سے یہ پروڈکٹس تیار کرواتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی اشیاء سے بنی ٹاکسن سے پاک مصنوعات ہوتی ہیں۔