گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے   گورنر ہائوس سکول  کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کی ملاقات

17

لاہور،30جولائی  (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گورنر ہائوس کے میٹرک لاہور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے طلبا کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح محنت جاری رکھیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ اخلاقی تربیت کا پہلو بھی بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں مثبت کردار کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں۔

گورنرپنجاب نے گورنر ہائوس سکول کے اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو بھی سراہا اور مزید بہتری کی تلقین کی۔پوزیشن حاصل کرنے والوں میں محمد دانیال حاصل کردہ نمبر1140،عیشا تنویر حاصل کردہ نمبر 1165  اور آئزہ واصف شامل تھے۔