اسلام آباد ، 16 جولائی (اے پی پی):یوم عاشورکی آمد کے باعث شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار قبروں کی مرمت اور پھول نچھاور کرنے کیلئے قبرستانوں کا رخ کر نے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔قبرستانوں میں جہاں عام دنوں میں ویرانیاں چھا ئی رہتی ہیں وہاں محرم الحرام کے باعث بڑی تعداد میں شہری اپنے والدین،بیوی بچوں،بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ داغ مفارقت دے جانیوالے اپنے پیاروں کی قبروں پرحاضری، قرآن پاک کی تلاوت،فاتحہ خوانی،قبروں کی مرمت کرنے کیساتھ ساتھ ان پر پھول نچھاور کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں عشرہ محرم الحرام میں قبرستان آنے کی روایت بڑی پرانی ہے۔