کراچی،05اگست (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نمائش میں موجود تھی۔
نمائش میں بھارت کی جانب سے کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، میڈیا پر قدغن ، طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک خواتیں اور بچوں کی پیلیٹ گنوں سے متاثرہ حالت کو دکھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں آرٹیکل 70 اور 35 اے کا خاتمہ کر کے کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کی مذموم کوشش کی تھی جس کے جواب میں ہر سال پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جاتا ہے۔