اسلام آباد، 01 اگست (اے پی پی ):اسلام آباد ، پنجاب ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، سندھ اور شمال مشرقی/ جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی /وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا اورزیریں سندھ میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:لاہور(ایئر پورٹ 337، سٹی 118)، گوجرانوالہ 123، نارووال 69، قصور 62، منگلہ 29، اسلام آباد(بوکڑا 28)، حافظ آباد 23، راولپنڈی(کچہری، چکلالہ18)،گجرات 17، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 12، سٹی 07)، منڈی بہاؤالدین 12، جہلم 03،شیخوپورہ 01،بلوچستان: قلات 40، دالبندین 04، خیبرپختونخوا: کاکول 14، سندھ:کراچی( گلشن معمار 12، فیصل بیس 11، نارتھ کراچی 10، کورنگی 09، ایم او ایس، جناح ٹرمینل 06، یونیورسٹی روڈ، ڈی ایچ اے، کیماڑی 05، سرجانی ٹاؤن 03، مسرور بیس 02، ناظم آباد 01)، تھرپارکر (مٹھی،دہلی03) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، سبی،جیکب آباد،بھکر،کوٹ ادو اور بنوں میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔