اسلام آباد،02 اگست (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش جبکہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان،بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد ، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: ملتان (ائیرپورٹ 22 ، سٹی 18)، لیہ 21، اسلام آباد (گولڑہ20، بوکرا 05، ائیرپورٹ 03، زیروپوائنٹ، سید پور 02)،خان پور 16، بہاولپور (ائیرپورٹ 12، سٹی 01)،ڈی جی خان 10، کوٹ ادو07،بھکر06، بہاولنگر 05، چکوال، بھکر 03، منگلا، گجرات02، جوہر آباد ، منڈی بہاؤالدین،شیخوپورہ،ملتان ، سیالکوٹ 01، سندھ: کراچی ( کیماڑی27، ڈی ایچ اے 19، ایم او ایس 14، مسرور بیس، قائد آباد 11، اورنگی معمار10، جناح ٹرمینل 08، یونیورسٹی روڈ 07، فیصل بیس، سرجانی 06، گڈاپ، گلشن حدید 05، کورنگی، حسن اسکوائر 02، ناظم آباد، صدر 01)،حیدرآباد 05، جیکب آباد 03، ٹھٹھہ 01، بلوچستان: خضدار 17،لسبیلہ 02،سبی 01، کشمیر : روالاکوٹ 03،خیبر پختونحوا : مالم جبہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی 44،چلاس 43اوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔