جعفرآباد؛ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے احتجاجی ریلی ، شرکاءکی کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے بازی

19

 

جعفر آباد، 05اگست(اے پی پی ): ملک بھرکی طرع جعفرآباد میں بھی یوم استحصال کشمیر منایاگیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کاانعقاد کیاگیا،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے کی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد فہد شبیر چیمہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان سیاسی وقبائلی رہنماوں اور معززین شخصیات و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی اور ہندوستان کے مظالم کے خلاف بینرز اٹھارکھے تھے۔ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاءنے کشمیری بھائیوں کے  حق میں  نعرے بازی کی۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی کوشش اورعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ کی جغرافیہ کی تبدیلی اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم بربریت کے خلاف ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتاہے، تمام پاکستانی قوم اپنے کشمیر بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہندوستان کے ظلم وجبر پر آواز اٹھائیں گے۔