سپریم کورٹ بارہاؤسنگ پروجیکٹ کاتعمیراتی کام، اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب

15

اسلام آباد، یکم اگست ( اے پی پی):سپریم کورٹ بارہاؤسنگ پروجیکٹ کے  تعمیراتی کام کیلئے اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کی تقریب کا انعقاد ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر قانون اعظم  نذیر تارڑاوروزیرہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کوشش ہے کہ پارک روڈ کو  ایک ماہ میں مکمل کیا جائے ۔وفاقی وزیرریاض پیر زادہ نے کہا  کہ آج مشکلات سے نکل کر سرخرو ہورہے ہیں ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منصوبے  کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم  منیراور وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔