سکھرمیں شدید گرج چمک کے ساتھ  موسلا دھار بارش شروع، نشیبی علاقے زیر آب

11

سکھر، 3 اگست(اے پی پی): سکھر  میں  شدید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری،  صبح کے چھ  بجے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے شروع ہوتے ہی سیپکو  نے سکھر شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی معطل کردی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ، میونسپل کمشنر محمد علی شیخ، ایکسین نعمان کلہوڑو، سینئر آفیسر عابد علی انصاری، وائس چیئرمین علی حسن میرانی و دیگر نے شہر کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت مختلف علاقوں بالخصوص نشیبی علاقوں کے دورے کئے، افسران نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تمام مشینری، جنریٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری رہ سکے، عملہ مختلف شفٹس میں فرائض کی انجام دہی جاری رکھے۔