سینئر منسٹر مریم اورنگزیب سے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات

15

لاہور، یکم اگست (اے پی پی): وزیر اعلیٰ مرہم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب سے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔  سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملک کاسب سے بڑا شریمپ فارم قائم کرنے کے پراجیکٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے شریمپ فارم کا آغاز اسی سال ہوگا جس سے پنجاب  میں پہلی بارایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد شرمپ فارمنگ کی جائیگی  شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈیز، اراضی اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔

 ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر فشریز اورشریمپ فارمنگ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ  بھی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ شروع کرنے پرفشریز فارمز ایسوسی ایشنز نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  کو خراج تحسین پیش کیا۔  ملاقات میں شریمپ فارمنگ کے لئےاشتراک کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ فشریز اورشریمپ فارمنگ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت کی جائے گی۔

 انھوں نے کہا کہ فشریز اورشریمپ فارمنگ کا فروغ تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی اشتراک سے ممکن ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فشریز اورشریمپ فارمنگ پنجاب کے فارمر کےلئے گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔ فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے کہا کہ فشریز اور شریمپ فارمنگ کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں ثمر آور  ثابت ہوں گی ۔   وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فشریز اورشریمپ فارمنگ کا ویژن  قابل تحسین ہے۔  فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد میں محسن رضا کھڈل،ملک اظہر مشتاق،چوہدری صلاح الدین،چوہدری محمد اشفاق اورڈاکٹر شہزاد نوید شامل تھے۔