مری ، یکم اگست ( اے پی پی ): ملکہ کوہسار مری میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک مری میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے 6 اگست تک بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے ہیں۔این ڈی ایم اے کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔افسران اور اہلکار فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔آغا ظہیر عباس شیرازی ۔مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔