مری، 07 اگست (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری اور گردونواح کے علاقوں میں گرچ چمک اور دھند کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
مون سون کی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے آج بروز بدھ علی الصبح زور دار بارش کا سلسلہ شروع ہواجو کافی دیر جاری رہا بارش کا یہ سلسلہ بھور بن، نیو مری اور گلیات کے نشیبی اور دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا تھا۔حالیہ بارشوں کے باعث متعدد مقامات پربارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈز ہوئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پہاڑوں پر دھند کی وجہ سے موسم بڑی حد تک تبدیل ہو جاتا ہے ملک بھر ملک بھر سے آنے والے سیاح مری کے خوشگوار موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔